ابنا: قاہرہ سے خبروں کے مطابق ان جھڑپوں ميں علاقے کے دوکاندار اور باشندے زخمي ہوئے ہيں - تاہم زخميوں ميں دھرنے پر بيٹھے لوگوں کي تعداد زيادہ ہے ان پر علاقے کے دوکانداروں نے حملہ کرديا تھا -علاقے کے دوکانداروں اور تاجروں کو التحرير اسکوائر پر مسلسل دھرنے اور مظاہروں کي وجہ سے کافي مالي نقصان ہورہا ہے انہوں نے ان حالات سے تنگ آکر اعلان کيا تھا کہ اب وہ اس طرح کے دھرنے پر بيٹھنے والوں کو برداشت نہيں کريں گے - التحرير اسکوائر کے پاس اور اس کي اطراف کي سڑکوں پر يہ جھڑپيں کافي دير تک ہوتي رہيں-...../169
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404492
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر دھرنے پر بيٹھے حکومت مخالفين اور علاقے کے باشندوں کے درميان جھڑپوں ميں دس افراد زخمي ہوگئے ہيں -